گوجرہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،ڈاکوؤں کی فائرنگ 32سالہ شخص قتل
گوجرہ،با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں لوٹ مار کا بازارگرم ہو گیا۔بلاناغہ وارداتوں کا سلسلہ جاری، واردات میں مذاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے32سالہ شخص کوقتل کر دیا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر343ج ب کاعبدالمجیداپنے ڈیرہ پربیٹے ندیم کے ہمراہ سویا ہواتھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوارچار نامعلوم مسلح ملزمان ڈیرہ میں داخل ہو گئے اور اس کے قیمتی بکر ے کھو ل کر فرارہو نے لگے توعبدالمجید کا بیٹا ندیم بیدار ہو گیا جس نے ملزمان سے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اورملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔
علاوہ ازیں چک نمبر335ج ب کا طارق محمود اورچک نمبر339ج ب کاشاہد نوازنواں لاہور سے موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ راستہ میں چک نمبر337ج ب موٹر وے پل کے قریب انہیں دونامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے مجموعی طورپر15ہزارروپے نقدی، دو عدد موبائل چھین لئے اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔