لاہور: مبینہ زیادتی کے بعد 7 سالہ بچہ قتل، وزیراعلیٰ کانوٹس :کیاجرم رک جائے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کے بعد سات سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

قتل کے بعد ایک ملزم بچے کی لاش لے کر اس کے گھر پہنچا اور بتایا کہ احسان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس نے لاش گھر لے کر آنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Shares: