لاہور:غازی آباد میں 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار

14سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا, تاہم دوران علاج دونوں دم توڑ گئیں۔

لاہور ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم شخص نے چھت پر کھیلتی ہوئی کمسن بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، 14سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا, تاہم دوران علاج دونوں دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بچیوں کو آگ لگانے والے سفاک ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم عتیق نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتولہ طیبہ کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی والدہ کے انکار پر اس نے طیش میں آکر طبیہ اور اس کے ساتھ کھیلنے والی دوسری بچی مافیا پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔
دالخراش واقعہ کا پس منظر
26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں دلخراش واقعہ ییش آیاتھا جہاں سفاک ملزم نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیاتھا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے دار کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو ہسپتال منتقل کیا جو 4 دن بعد دوران علاج دم توڑ گئیں۔

Leave a reply