ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی اہم کارروائی، اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 08 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار،اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال ، ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم رفیق احمد پر دسویں جماعت کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کی کوارڈینیشن سے ملزم کو سعودی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان ایکسٹراڈائیٹ کیا۔

ڈی جی خان پولیس ٹیم نے ائیر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش،

آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،

Shares: