سیالکوٹ ( باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثر رتو)مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ، صنعت کار عبدالقدوس اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم وقار نے پانچ روز قبل عبدالقدوس سے پچاس ہزار روپے جگا ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔ زخمی صنعت کار نے الزام لگایا ہے کہ ملزم متعدد بار اسے ڈرا دھمکا کر جگا ٹیکس وصول کرتا رہا ہے۔
قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سویرا نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم وقار کس طرح صنعت کار پر حملہ کر رہا ہے۔ پولیس تھانہ اگوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ زخمی دونوں بھائیوں کو علامہ اقبال سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔








