کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اینکرمریدعباس سمیت2 افراد قتل کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ملزم عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی نےدلائل کےلیےمہلت مانگ لی ،وکیل نے کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے آج دلائل نہیں دے سکتا، مدعی کے وکیل نے کہا کہ میں دلائل دینے کے لئے مکمل تیاری کے ساتھ آیا ہوں،عدالت نے ملزم کے وکیل کو24ستمبرکودلائل دینے کا حکم دیا،

پولیس مفرورملزم عادل زمان کوبھی تاحال گرفتارکرنےمیں ناکام ہے،عدالت نے ملزم عادل زمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے مفرورملزم کوگرفتارکرکے پیش کرنےکا حکم دیا،عاطف زمان کے وکیل نے مقدمےمیں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنےکوچیلنج کررکھا ہے.

اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے کراچی پولیس اس سلسلہ میں‌تحقیقات کر رہی ہے، دریں‌ اثناء نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونےو الی شکایات اور کراچی پولیس کو موصول ہونےو الی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ لوٹنےو الے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے

Shares: