قصور
مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ،سوشل میڈیا پہ 15 روزہ مرغی کے گوشت کی بائیکاٹ کی مہم جاری،شہری سخت پریشان

تفصیلات کے مطابق قصور میں مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ گئی ہے
آج قصور میں مرغی کے فی کلو گوشت کی سرکاری قیمت 671 روپیہ فی کلو ہے جبکہ بیشتر مرغی فروش 700 روپیہ فی کلو تک فروخت کر ہے ہیں
مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھانا بھی غریب کے لئے خواب بن گیا ہے
مہنگے ترین مرغی گوشت کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے 15 روزہ مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے استدعا کی گئی ہے کہ 15 روز تک مرغی کا گوشت ہرگز نا خریدیں تاکہ مہنگی مرغی گوشت کی قیمتیں نیچے آئیں
ماضی میں بھی عوامی طور پہ ایسی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی جس کے بہتر نتائج نکلے تھے

Shares: