محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، شمال /جنوب مشر قی بلو چستان ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بار ش کاسلسلہ جاری ہے اور مزید بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، لاہور، گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، چنیو ٹ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، بہاولنگر، بہاولپور، کوٹ ادو، رحیم یار خان، خان پور، ملتان، سا ہیوال، لیہ، بھکر، میا نوالی، تونسہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورگرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، وزیرستان میں بارش کا امکان ہےتھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، ٹھٹھہ، حید رآباد، بدین، دادو، خیر پور، نوشہرو فیروز، لا ڑکا نہ، جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، اسلام کو ٹ، نگر پارکر، کراچی اور میرپور خاص،ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورالائی، کوہلو، قلات، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، آواران، اورما ڑہ، پسنی اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہےڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں،مری میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہےچشدید بارشو ں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،دوسری جانب حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
محکمہ سیاست پنجاب کی جانب سے فیلڈ دفاتر کو ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی،ایڈوائزری کے مطابق تمام سیاحتی و تاریخی مقامات پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
حکام کی جانب سے عملے کو ایمرجنسی ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد کے لیے الرٹ رہنے کی تاکید اور تمام سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی نمبرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دریاؤں، ندی نالوں اور ممکنہ خطرے والے علاقوں میں داخلہ محدود ہو گا۔ اور سیاح سفر سے پہلے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں،محکمہ سیاحت نے عوام الناس سے شدید بارش یا سیلابی صورتحال میں سفر محدود رکھنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ سیاح کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہنگامی نمبروں پر رابطہ کریں۔