مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے-
murree

اسلام آباد: مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

باغی ٹی وی : مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کررہی ہیں حکام کے مطابق لوڈر کی مدد سے شاہراہوں سے برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سنو بلوور کو بھی برف ہٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ رات سے مری میں ڈھائی انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

ترجمان پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بادل ہوں گے تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 3، 4 روز تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہیں ، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، مستونگ اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

Comments are closed.