کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا-
باغی ٹی وی: ای سی پی نے الیکشن 2024ء کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کراچی سینٹرل نے مرتضیٰ وہاب پر عدم پیشی پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ای سی پی نے اپنے مراسلے میں کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے-








