کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ،18 افراد جاں بحق 15 زخمی

پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی
0
34
Pindi bhatian

پنڈی بھٹیاں: کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے 18 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے،مزید اموات کا خدشہ ہے۔

باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی، مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے،لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے جبکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی بس میں کولنگ کا عمل جاری ہے موٹر وے ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے –

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، 15 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے کہا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں،پک اپ میں ڈیزل کےڈرم رکھےہوئےتھےجس کی وجہ سےبس میں آگ لگی۔

گاڑی میں سوار بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور رحیم یار خان میں تبدیل ہوا جب کہ پنڈی بھٹیاں ایم 3 پر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا پٹرول لیک ہوا، بس موٹروے پر تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور نے بس کی رفتار کو کم کرنے کی کوشش کی تو آگ مزید بھڑک گئی-

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

Leave a reply