پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عید کی اسپیشل ٹرینوں پر کرائے میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا 29 جون اور یکم جولائی کو جانے والی مسافروں ٹرینوں پر فیصلے کا اطلاق ہو گا، مسافروں کو دو سے زیادہ بار رعایتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رعایت کا اطلاق پاکستان ریلوے کے تحت چلائی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا pic.twitter.com/aozHedsTVy
— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 24, 2023
خیال رہے کہ رواں سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،26 جون کو کوئٹہ سے روانگی، صبح دس بجے 27 جون کو کراچی سے روانگی، رات ساڑھے آٹھ بجے اوعر3 جولائی کو لاہور سے روانگی، صبح گیارہ بجے ہوگی-
پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
عید پر خصوصی ٹرینوں کا شیڈول
26 جون کو کوئٹہ سے روانگی، صبح دس بجے
27 جون کو کراچی سے روانگی، رات ساڑھے آٹھ بجے
3 جولائی کو لاہور سے روانگی، صبح گیارہ بجے pic.twitter.com/AGfBwAAgWo— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 23, 2023
— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 24, 2023
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہےجس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہےعید الاضحیٰ کا چانددیکھنےکےلیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل
وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے جبکہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔