مسلمان بچے کا کینیا کے صدرسے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار

عوامی مہم کے دوران کینیا کے ایک مسلمان بچے کا اپنے صدر سے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار

باغی ٹی وی : عوامی مہم کے دوران کینیا کے ایک بچے کا اپنے صدر سے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الحارمی قطری اخبار الوطن کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر ایڈیٹر جابر الحرمی نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں کینیا کے صدر ایک بچے کو گود میں اٹھائے اچھے مزاج میں باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں


ویڈیو میں عوامی مہم کے دوران کینیا کے صدر اہورو میگیائی کینیاٹا نے لوگوں میں موجود ایک مسلمان بچے کو گود میں اٹھایا اور کہا کہ مجھے سے تمہاری کوئی فرمائش ؟

بچے نے صدر کو جواب میں کہا کہ آپ اسلا م قبول کر لیں بچے کی اس بات پر کینیا کے صدر نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ کیوں اسلام قبول کروں جس پر بچے نے کہا اسلام قبول کر کے آپ مسلمان ہو جائیں گے اور اچھے آدمی بن جائیں گے

اہورو میگیائی کینیاٹا 26 اکتوبر 1961 کو کینیا میں پیدا ہوئےیہ کینیا کے ایک سیاستدان ، کاروباری شخصیت ، اور جمہوریہ کینیا کے چوتھے اور موجودہ صدر ہیں انہوں نے 2002 سے 2013 تک گٹنڈو ساؤتھ کے ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔فی الحال ، وہ کینیا کی جوبلی پارٹی کے ممبر اور پارٹی رہنما ہیں

Comments are closed.