مزید دیکھیں

مقبول

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن...

ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے...

عثمان بزدار دور میں اربوں روپے کا بڑا مالی سکینڈل!

عثمان بزدار دور حکومت میں اربوں روپے کی مالی...

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا...

کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کا مقصد صرف شہریوں کو لوٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ یقین دہانیاں کرانے کے باوجود کے الیکٹرک کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ مکمل بے حسی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایم کیو ایم کے اراکینِ اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہ رگ پر ڈھائے جانے والے کے الیکٹرک کے مظالم کو بند کروانے میں فوری کردار ادا کریں۔حق پرست اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہی کے الیکٹرک کے بعض ملازمین کی سرپرستی میں کنڈا مافیا پورے شہر میں سرگرم ہے جس کا بوجھ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔اراکین نے الزام عائد کیا کہ ترسیلی نظام پر قابض کے الیکٹرک شہریوں کو بنیادی سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ، ٹرین سروس معطل

سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید