پانچ اکتوبر کے مقدمات میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء مسرت جمشید چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے مسرت جمشید چیمہ کا رہائی کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر کارکنوں نے بانی چیئرمین عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے استقبال کیلئے جمع ہونے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین صرف اپنی قوم کے لئے گزشتہ کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔جبر ، تشدد اور جیلیں ہمیں جدوجہد سے پیچھے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ساری قوم اس کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کی شکر گزار ہوں جو ہر پیشی پر عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں اور آج بھی میرے استقبال کے لئے یہاں آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ24نومبر کو احتجاج صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں ملک میں انصاف کیلئے کیا جائیگا، ایک جماعت کے لوگوں کے باہر نکلنے سے کچھ نہیں ہوگا سب کو نکلنا ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ ملا تھا 24 نومبر کو چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے،پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے 24 نومبر کو زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج میں شامل ہوں۔نوجوان، طلباء، تاجر اور سول سوسائٹی باہر نکلے۔ قانون کی عمل داری ضروری ہے۔ اگر ایک بیوی اپنے خاوند کیلئے احتجاج کرے تو یہ سیاست تو نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جن میں سیاست نہیں ہوتی۔24نومبر کوہونے والے احتجاج میں صوبائی وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔
اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری
پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا
رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا
پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا