مزید دیکھیں

مقبول

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...

مشرف دور میں ایسا نہیں ہوا جو آج ہو رہا ہے، نوید قمر

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ مشرف دور میں بھی ایسا نہیں ہوا جو آج ہو رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باپر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی کیمپ سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف دور میں بھی یہ نہیں تھا جو آج ہو رہا ہے،پاکستان کی تاریخ میں اتنے اراکین پارلیمنٹ ایک وقت میں گرفتارنہیں ہوئے،اراکین پارلیمنٹ کو اپنے حلقوں کی نمایندگی سےبھی محروم کیاجارہاہے،اتنے سارے لوگوں کو گرفتارکرنا اور اسمبلی میں نہ لانا، یہ ہم پہلی بار دیکھ رہےہیں،

نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، میڈیا ٹرائل کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہواہے، مڈل کلاس اب سوچتی ہے کہ تعلیم پر پیسا لگائیں یا کھانے پر،لوگ جب اٹھیں گے آپ کےخلاف تو آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا،ایوانوں کا دفاع ہم نے کیا ہے اور کریں گے، ظلم کا دفاع نہیں کریں گے، ایک کے ایک بعد رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کیاجارہاہے،اسپیکر صاحب کو کوئی پرواہ نہیں ہے،آپ نے اسمبلی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے،

پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو احتجاج شدت اختیار کرے گا، خواجہ آصف

 

اپوزیشن کے احتجاجی کیمپ سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسیروں کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کیے جارہے،ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے اور عدالتوں سے ریلیف مانگیں گے،آیندہ دو سے تین روز میں یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا

 

احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنما شریک ہیں،

احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن کے ترانے لگانے پر پیپلزپارٹی نےاعتراض کیا، رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پارٹی ترانے نہیں لگنے چاہئیں،قومی نغمہ لگائیں، جس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ اپنی پارٹی کے ترانے بھی دے دیں،شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کے ترانے بھی دے دیے

متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر،خوجہ آصف،ایاز صادق،مریم اورنگزیب اورمرتضیٰ جاوید عباسی موجود ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے نویدقمر اورشازیہ مری موجود ہیں. احتجاجی کیمپ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں .گرفتار اراکین اسمبلی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں.

نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی انتقام اور آمرانہ سوچ کے خلاف آج احتجاج ہوگا ،آج پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کریں گے،اپوزیشن سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی،آئینی آزادی سلب کرنے کے حکومتی فسطائی اقدامات کی مذمت کی جائے گی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan