مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی ہو رہی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر بیمار ہیں، نیا بندہ لائیں گے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات اورتحفظات بارے بھی بات چیت ہوئی،
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میںکہا کہ نیا چیئرمین ایف بی آر لائیں گے،مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہی رہیں گے ان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا تا ہم شبر زیدی کی بیماری کی وجہ سے نیا چیئرمین ایف بی آر لایا جائے گا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشیرخزانہ بہترین کام کررہےہیں،تبدیلی زیرغورنہیں،
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔