وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے وزیراعظم کو منصوبے بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر برہمی کا اظہار بھی کیا ،وزیراعظم نے سرینا چوک انڈر پاس منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس کا کام اسی کو ساجھے یہ غلط ہے میں اس کا افتتاح نہیں کروں گا ،بس، منسٹریاں کہاں سے آگئیں تعمیراتی پراجیکٹس ہیں،وزیراعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو سخت ہدایت کی اور کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، دوبارہ اشتہار دے کر نیلامی کی جائے، تعمیراتی پراجیکٹ کسی اور کمپنی کو دیں،

وزیراعظم نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کمپنی کے ایم ڈی کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا،وزیراعظم نے سوال کیا کہ آپ نے کہاں سڑکیں بنائی ہیں، مجھے بتائیں،ایم ڈی ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ نے جواب دیا کہ راشد منہاس برج، جی 13 کا انڈر پاس بھی ہم نے بنایا ہے،1980 سے یہ کمپنی کام کر رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 23 سال سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں مگر میں تو نہیں جانتا انہیں ،وزیراعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ مجھے کل صبح اس بارے میں بریفنگ دی جائے، ٹھیکیداری کا کام کنٹریکٹرز کا ہے، حکومتوں کا نہیں، حکومتیں اب ٹھیکیداری کا کام کریں گی؟ وآپ لوگ مجھے پریذنٹیشن دیں، ایسے کام نہیں ہو گا، میں نے پنجاب میں 13 سال کام کیا ہے میں نے آپ کا نام پہلی بار سنا ہے، آپ مجھے پریذنٹیشن دیجیے گا، پھر کچھ ہو گا، اس طرح تو نہیں ہوتا،

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال 14 اکتوبر 2022 کو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 9 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو منصوبہ مکمل کر لیا گیا جس پر 6 ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئی ہے یہ منصوبہ 5.2 کلومیٹر سڑکوں، 2 پلوں اور چار انڈر پاسز پر مشتمل ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے ایک قلبی سکون اور اطمینان کا دن ہے،میں اور میرا خاندان پہلی بار 1958 میں مری گیا، مجھے یاد ہے گھنٹوں یہاں سے نکلنا محال ہوجاتا تھا،یہ عوام کیلئے وبال جان بن چکا تھا،اس منصوبے کو بہت جلد مکمل ہوجانا چاہیے تھا، لوگوں کو راستہ مہیا کرنا عین عبادت ہے، مشکلات کا دانشمندی اور صبر کیساتھ سامنا کرنا چاہیے، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، بارہ کہو بائی پاس منصوبہ 9 ماہ میں مکمل ہوا، آج عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ منصوبہ بھی نواز شریف کا ویژن تھا، نواز شریف کی حکومت کو بدترین سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، ہماری حکومت بننے سے پہلے ہر چیز رک چکی تھی،ایل سیز کھل چکی ہیں، اب یہاں ای وی بسیں آئیں گے، اس منصوبے کی تکمیل کے دوران بے پناہ مشکلات آئیں،این ایل سی نے بڑی محنت کیساتھ کام کیا، آرمی چیف کا اس منصوبے میں اہم کردار ہے،مجھے سیاست کے دشت میں 38 سال گزر گئے، سپہ سالار کا منصوبے کیلئے تعاون پر بہت شکر گزار ہوں، یار دوست طعنہ دیتے ہیں یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا،

پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے،پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا،چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں اس قسم کے منصوبے کبھی نہیں دیکھے، مموجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا، میرا گاﺅں بھوربن ہے، ساری زندگی میں نے اس سڑک پر سفر کیا ہے، یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا، آپ نے وہ کام کیا ہے کہ آپ کو ساری عمر، گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے،یہاں سے بھارہ کہو اور مری جانے کے لئے بھارہ کہو کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا،وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، ہزاروں مریض، ایمبولینسیں، نوجوان روزانہ اس سڑک سے سفر کرتے ہیں،اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوئے،آج اسلام آباد کے اندر کوئی ایسا روٹ نہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے علاقے سے جڑتا نہ ہو، میٹرو بس کی صورت میں آج ہر شہری کے پاس عزت دار سواری موجود ہے،وزیراعظم کا وژن تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس موجود ہو،آج ہر روٹ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کے ساتھ جڑا ہے اور ایئر پورٹ تک رسائی موجود ہے، جو لوگ آپ پر تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے، پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی،آپ کی قیادت میں چند ماہ کے دوران میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جو کسی معجزے سے کم نہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی،

چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بارہ کہو بائی پاس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جس میں پارکس ، سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ وسائل اور سہولیات کار خ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی جانب موڑا جا رہا ہے

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

Shares: