مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا، وزیر خارجہ

0
39

مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا، وزیر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس اجلاس کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا جانتی ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب خطے میں امن ہو گا تو ہماری مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی اس بات پر سب متفق ہیں کہ جامع مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے پاکستان سالہا سال سے یہی کہتا آ رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اب یہ بات سب کو ذہن نشین ہو چکی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے-میں یہ ہرگز نہیں کہوں گا کہ ایسا کرنا آسان ہو گا یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا-کل میری ترک وزیر خارجہ کیساتھ اچھی نشست رہی-استنبول کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا – آج میری افغان صدر اور افغان وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ ،نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس کے اجلاس میں شرکت کیلئے کانفرنس ھال پہنچ گئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران حیدر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں وزیرخارجہ ،نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں وزیر خارجہ کانفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے وزیر خارجہ اپنے خطاب میں افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی مثبت کوششوں، اور علاقائی فریم ورک کے اندر، افغانستان کی ترقی اور روابط کیلئے حمایت کو اجاگر کریں گے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ تاجکستان ،دونوں ممالک کے درمیان تاریخي ، ثقافتی اور تمدنی اقدار کی بنیاد پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں قیام امن کے لئے کاوشوں کے فروغ کے حوالے سے معاون ثابت ہوگا

Leave a reply