پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

0
40

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ملتوی ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں ججز کے نہ آنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزارتِ قانون کو وکلاء کا پینل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خصوصی عدالت کے رجسٹرار راؤ عبدالجبار نے یہ کہہ کر کہ پینل ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا، سنگین غداری کیس کی آئندہ سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کی مسلسل غیر حاضری پر ان کا دفاع کا حق ختم کر دیا تھا۔
سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کیا تھا، یہ مقدمہ 3 نومبر 2007ء کو آئین معطل کر کے ایمرجنسی لگانے پر درج کیا گیا تھا، کیس میں 2014ء میں پرویز مشرف پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی سمیت 4 مقدمات ہیں جن میں مختلف عدالتوں نے اُنہیں نہ صرف اشتہاری قرار دیا ہوا ہے بلکہ ان کی جائیداد کی قرقی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔

پرویز مشرف نے اس شرط پر وطن واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سپریم کورٹ اُن کو تمام مقدمات میں ضمانت دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سنگین غداری کیس پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے فیصلہ سنا دیا،وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،عدالت نے کہا کہ ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا

Leave a reply