پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش ٹیم کوجوائن کیا ہے ،مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے،بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز منیجر کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے

رواں برس اگست کے دوران بھی بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے اسپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں ،مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا

واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، جن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں،مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر،انگلینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے

ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

Shares: