مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،مردم شماری کے نتائج بارے بڑا فیصلہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزرا نے شرکت کی،اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں آئندہ مردم شماری 2022میں کرانے کی تجویززیر غورآئی
گزشتہ اجلاس میں مردم شماری نتائج پرحتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مردم شماری نتائج جاری کرنے کے حامی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔
آج کے اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا