اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا-
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کروڑوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات، اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے، یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے،عطا تارڑ
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال پورے ملک میں پولیو کے تقریباً 77 کیسز سامنے آئے جو بہت بڑا چینلج تھا اور پولیو کے حوالے سے بہت بڑا سیٹ بیک تھا، اس سال ابھی تک ایک ماہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، کاش یہ ایک کیس بھی نہیں آتا۔
رمضان پیکیج مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں بچوں کو قطرے پلا کر قومی ذمہ داری ادا کریں گے، ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے باہمی تعاون اور سپورٹ کے ذ ریعے افغانستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوگا، انسداد پولیو کے لیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سمیت تمام شراکت داروں کے مشکور ہیں، مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر سکیں گے۔
امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی








