دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے مالک ایلون مسک کو برطانیہ کی معروف سائنسی تنظیم ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان ہے-

باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق رائل سوسائٹی 1660 میں قائم کی گئی تھی اور اسے دنیا کی سب سے پرانی سائنسی تنظیم کہا جاتا ہے اس کے ممبران میں سرآئزک نیوٹن، چارلس ڈارون، البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے عظیم سائنسدان شامل رہے ہیں، ایلون مسک کو 2018 میں ان کی الیکٹرک گاڑیوں اور خلائی تحقیق میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اس تنظیم کا رکن بنایا گیا تھااس وقت انہیں ’اکیسویں صدی کا ازامبارڈ برونیل‘ کہا گیا تھا، جو کہ برطانیہ کے مشہور انجینئر تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے کئی سائنسدان ایلون مسک کے خیالات اور بیانات پر اعتراض کر رہے ہیں ان پر الزام ہے کہ وہ سائنسی تحقیق کو نقصان پہنچا رہے ہیں، غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور بعض معروف سائنسدانوں پر بےبنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

کرم روڈ پر 120 سکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی،خیبر پختونخوا کابینہ

ایک کھلے خط میں، جس پر دنیا بھر کے 2300 سے زائد سائنسدانوں نے دستخط کیے ہیں، مسک پر سائنس کے خلاف حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے خاص طور پر ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کو کم اہم ظاہر کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

رائل سوسائٹی نے اس معاملے پر غور کرنے کے لیے اپنے 1800 اراکین کی میٹنگ بلائی ہے اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا ایلون مسک کو تنظیم سے نکال دیا جائے یا نہیں،جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے 150 سال میں کسی بھی رکن کو رائل سوسائٹی سے نہیں نکالا گیا اس سےپہلے، ڈی این اے کی دریافت کرنےوالے جیمز واٹسن پر نسل پرستی اور خواتین مخالف بیانات دینے کے الزامات لگے، مگر وہ آج بھی رائل سوسائٹی کے رکن ہیں۔

پتوکی: کھلے مین ہول میں گر کر 2 افراد جاں بحق، میونسپل افسران پر مقدمہ درج

رائل سوسائٹی کے کچھ اراکین کا کہنا ہے کہ مسک کے نظریات قابل اعتراض ہیں، مگر ان کی سائنسی خدمات بےمثال ہیں ایک رکن نے کہا میں مسک کے کچھ خیالات سے اتفاق نہیں کرتا، لیکن انہیں تنظیم سے نکالنا منافقت ہوگی، کیونکہ وہ انجینئرنگ میں عظیم کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔

اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کہ ایلون مسک کو سوسائٹی سے نکالا جائے گا یا نہیں مگر یہ معاملہ سائنسی دنیا میں ایک بڑا تنازعہ بن چکا ہے اگر مسک کو بےدخل کر دیا گیا، تو یہ ڈیڑھ صدی میں پہلا موقع ہوگا جب کسی بڑے سائنسدان کو رائل سوسائٹی سے نکالا جائے گا –

ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

Shares: