معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ امریکی سیاسی انتخابی مہمات میں مالی معاونت محدود کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں کافی سیاسی فنڈنگ کر چکے ہیں اور اب اس میدان میں مزید سرمایہ خرچ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کو مالی مدد فراہم نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ انتخابی مہم کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی تھی، جس کے بعد امریکی سیاست میں ان کے اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔سیاسی ماہرین کے مطابق ایلون مسک کا یہ فیصلہ امریکی سیاست میں ان کی براہ راست مداخلت میں ممکنہ کمی کا اشارہ ہے، جو مستقبل میں کئی سیاسی حلقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، سرکاری دورے کی دعوت قبول
مورو واقعہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر احتجاج، گاڑیاں کھڑی کردیں
اوگرا کی گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی
جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل