مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں 17ویں عالمی کانفرنس ،صدرمملکت تھے مہمان خصوصی

مسلح افواج کے انسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں 17ویں عالمی کانفرنس ،صدرمملکت تھے مہمان خصوصی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کےانسٹیٹیوٹ برائے امراض قلب میں 17ویں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی کارڈیک الیکٹروفزیالوجسٹ نے کانفرنس میں شرکت کی،صدرعارف علوی کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے،امریکہ،برطانیہ،مصراورترکی، آذربائیجان  کے ماہرین امراض قلب نے کانفرنس میں شرکت کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے اے ایف آئی سی مریض کے علاج،دیکھ بھال کے معیارکوسراہا،صدرمملکت نے ڈاکٹرز  اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کوبھی سراہا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے مؤثر کوششوں کی ضرورت ہے، صدرمملکت نے ادارہ برائے امراض قلب اورریسرچ کیلئےتعاون کی یقین دہانی کروائی

Comments are closed.