چیئرمین سینیٹ کےعشائیےمیں سینیٹرکلثوم پروین اورسینیٹردلاورخان کی شرکت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،
حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے دونوں سینیٹرز کوشوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ کے رہنماؤں نے اعتراف کیا ہے کہ دونوں سینیٹرزنےعشائیےمیں جانے کی اطلاع نہیں دی،
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر
سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز سے پوچھنے کے بعد ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہوسکتاہے، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز کلثوم پروین اور آزاد سینیٹر دلاور خان نے شرکت کی تھی، یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد میں اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔