مسلم مخالف بھارتی فلم "ہم 2 ہمارے 12 ” پر پابندی کا مطالبہ

0
112
hamray 12

بھارتی فلم "ہم 2 ہمارے 12 ” پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا

بھارتی فلم ہم دو ہمارے بارہ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد فلم پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا، پابندی کا مطالبہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کیا اس ضمن میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے فلم سینسر بورڈ آف انڈیا کو خط بھی لکھا ہے جس میں فی الفور فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ” یہ ایک نہایت زہریلی اور شر انگیز فلم ہے جو مسلمانوں کو بدنام کرنے اور نفرت پھیلانے کے ارادے سے بنائی گئی ہے:۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نے خط میں کہا کہ فلم سات جون کو ریلیز کی جانی ہے، یہ فلم اسلام، مسلمان، مسلم خواتین اور بھارتی مسلم سماج کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی ، ایسی فلم کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے تاکہ اس فتنے کی بر وقت سرکوبی کی جا سکے،اس پر فوری پابندی عائد کی جائے،صدر مشاورت نے بھارت کے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر کو ایک خاص مذہبی طبقے کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔ سماج کے امن کو تباہ کر کے پیسہ کمانے کی حوصلہ افزائی کی گئی تو یہ لعنت وبا کی صورت اختیار کر لے گی نفرت کی تجارت ملک کو تباہ کرنے کی سازش کا ایک حصہ ہے۔

دوسری جانب ایس ڈی پی آئی ناندیڑ کےایک وفدنے مطالبہ کیا کہ متنازعہ فلم ’’ ہم 2 ہمارے 12 ‘‘ کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے کیونکہ مذکورہ فلم میں مبینہ طور پر دین اسلام کو غلط طور پر پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے اسلامی عقائد و عبادات کی غلط تشریح کرکے مسلم سماج میں بے چینی و اضطراب پیداہونےکا امکان ہے۔ سنسر بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جامع تشخیص کریں کہ کیا فلم کے ذمہ داران فلم سازی کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں

مذہبی تنظیم رضا اکیڈمی نے بھی فلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور پابندی کا مطالبہ کیا ہے ، رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری کا کہنا ہے کہ” کچھ نفرت پسند ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اس طرح کی فلمیں بنا کر سستی شہرت چاہتے ہیں تاکہ انہیں پبلیسٹی حاصل ہو جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، فلم ہم دو ہمارے بارہ میں جس طرح سے قرآن کریم کی آیات کی غلط تشریح کرکے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے وہ دراصل مسلمانوں کو ظالم و جابر بتا نا ہے تاکہ ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا ہو”۔فلم میں ایک طرح سے مسلمان خواتین، برقع پوش بہنوں کے کردار کو داغدار دکھا کر تمام عورتوں کی بے عزتی کی گئی ہے جس پر خواتین کمیشن کو بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنا چاہیے،

فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے بارہ بچوں کو پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی مسلمانوں نے فلم کے ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا ، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

Leave a reply