اسلام آباد: پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نےکہا ہےکہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کو فون کیا کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہرپاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہےآسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے،انہوں نے اظہار تعزیت پرگورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ دو مسلح افراد نے بونڈی ساحل کے قریب ایک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ دوسرے کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے دبوچ کر قابو کیا اور اس دوران وہ خود بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،شہری نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اُس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو یقینی بنایا۔ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کی شناخت نوید اکرم جبکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی ہےاحمد ال احمد سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں احمد کو حملہ آور پر قابو پاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے احمد کی بہادری کی داد دی جارہی ہے اور آسٹریلوی میڈیا میں انہیں ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

Shares: