وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے فروغ میں پیش پیش ہے۔انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے خواتین و لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں ایسی کانفرنسز کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے غزہ امن معاہدے میں شاندار کردار ادا کرنے اور فلسطینی عوام کی بھرپور وکالت کرنے پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کی کاوشوں کو سراہا۔سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ٹھٹھہ: ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تیسری سالگرہ، حکومت سے مطالبات منظور ہونے کی خوشخبری

جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

Shares: