بھارت میں اگلے ماہ 9 ستمبر کو ہونے والے نائب صدر کے انتخاب کے لیے راجستھان کے جیسلمیر سے تعلق رکھنے والے مسلمان طالب علم جلال الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ماہ موجودہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا، جس کے لیے امیدوار نامزدگی کر رہے ہیں۔ جلال الدین، جو جے پور کی ہری دیو جوشی یونیورسٹی میں صحافت کے طالب علم ہیں، نے ضلع کلکٹر کے دفتر میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے 15 ہزار روپے فیس جمع کرائی۔الیکشن میں باضابطہ شرکت کے لیے انہیں تجویز کنندہ، حمایتی اور دیگر دستاویزات جمع کرانا ہوں گی، جو وہ آئندہ تین دن میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں جلال الدین نے کہا کہ ان کا مقصد صرف جیت یا ہار نہیں بلکہ جمہوری عمل میں حصہ لینا اور عام شہریوں کو سیاست میں آنے کی ترغیب دینا ہے۔ وہ ماضی میں وارڈ پنچ، ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔
شانِ پاکستان .تحریر: زین العابدین مخلص
یوم آزادی اور معرکہ حق تقریب، آذربائیجان و ترکیہ کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا انتخابی شیڈول جاری








