مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے فوجی...

ڈیرہ غازی خان: 1.70 ارب کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) اینٹی کرپشن اور...

بنوں،فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل،12 شہری شہید،32 زخمی

فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل۔۔۔سیکیورٹی فورسز...

اوچ شریف: زمین کے تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال ٹینشن نامی کردار سامنے آگیا، ملزم نے عدالت سے حفاظت کے لیے رجوع کیا، بتایا اسکا نام بلا وجہ لیا جا رہا ہے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

باغی ٹی وی کے مطابق بلال ٹینشن نے پولیس والوں سے تحفظ کی درخواست عدالت میں دائر کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو دوسرے مقدمات میں 2 فروری کو گرفتار کیا گیا، درخواست گزار نے سیشن عدالت سے ضمانت حاصل کرلی،پھر سوشل میڈیا پر دیکھا ایک شخص میرا نام لے رہا ہے،وہ شخص اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مجھے پھنسا رہا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرا نا اس شخص سے کوئی واسطہ ہے نا اُس کے بیٹے سے کسی قسم کا تعلق ہے،خدشہ ہے مجھے کسی مقدمہ میں نامزد نا کردیا جائے، ملزم نے عدالت سے جانی و مالی تحفظ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔بلال ٹینشن کا نام ملزم ارمغان کے والد کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیا تھا، بلال ٹینشن اور ارمغان تھانہ ساحل کے ایک مقدمہ میں دونوں ساتھ نامزد رہ چکے ہیں۔

یہ مقدمہ آج سے چھ سال قبل بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا، بلال ٹینشن پر مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 14 مقدمات درج ہیں۔پولیس رپورٹ کےمطابق بلال ٹینشن سے درخواست پر رابطہ کرنے کی کوشش کی پر رابطہ نہیں ہوا، ملزم بلال ٹینشن عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، ملزم بچنے کے لئے ایسی درخواستیں دائر کرکے حربے استعمال کر رہا ہے۔

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات