مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا
سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے
نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےنوٹس کے باوجود بھی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،تفتیشی افسرنے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ مصطفیٰ کمال کے ڈرائیور کو عدالتی نوٹس موصول کرایا گیا تھا
پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان
مصطفیٰ کمال کی عدم پیشی پراحتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے ،عدالت نے مصطفیٰ کمال کو 27 جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا.
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،