مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں‌ ہوئی توسیع

0
40

سندھ ہائیکورٹ نےمصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست میں‌ توسیع پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،معاون وکیل نے کہا کہ افتخارقائمخانی کےوکیل بیمارہیں دلائل کےلیےمہلت دی جائے،افتخار قائمخانی اور دیگر کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں ہم یہ ٹیکنیک نہیں سمجھتے ہیں ؟ آئندہ سماعت پر عذر نہیں سنیں گے جو ملزم یا وکیل نہیں آیا ضمانت منسوخ ہوگی

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی.

18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

 

مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

 

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

Leave a reply