مصطفیٰ کمال کی کونسی استدعا عدالت نے کی قبول؟

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش نہیں ہوئے،مصطفیٰ کمال کےوکیل کی جانب سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی ،عدالت نےمصطفیٰ کمال کی حاضری سےاستثنی ٰکی درخواست منظورکرلی

عدالت نے تفتیشی افسر کو ریفرنس کی نئی کاپی ملزمان کے وکلا کو فراہم کا حکم دے دیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ 2فروری تک کاپی فراہم کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ پیش ہونے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت کراچی نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، افتخار قائم خانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دیگر ملزمان میں محمد داؤد،محمد رفیق،محمد عرفان شامل ہیں،

پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی

Leave a reply