مزید دیکھیں

مقبول

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری

اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں...

وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے...

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے،بابا گورونانک یونیورسٹی میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) بابا گورونانک...

مصطفیٰ کمال کو کراچی والا ہونے کا حق ادا کرنا چاہیے ،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو کراچی والا ہونے کا حق ادا کرنا چاہیے اور شہر کے مسائل پر عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے لوگ سحری اور افطار کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل سے پریشان ہیں اور انہوں نے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی کہ وہ کراچی والوں کی زندگی کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں۔مرتضیٰ وہاب نے وزیرِ اعظم پاکستان سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے وعدوں کو وفا کریں اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی طور پر آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ "اگر وزیرِ اعظم وعدہ کرتے ہیں تو انہیں اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ہمیں وفاق سے کے فور منصوبے اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے بجٹ کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو بھی ہمارے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔”

مرتضیٰ وہاب نے حب ریور روڈ پر کھمبے چوری کرنے کے مسئلے کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "نشہ آور افراد کے پیچھے ایک متحرک مافیا سرگرم ہے، اور کباڑی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایس ایس پی سینٹرل کو ہدایات دے چکے ہیں کہ اگر آئندہ کسی علاقے میں لائٹ چوری کی جائے تو ایس ایچ او پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ناظم آباد تھانے میں اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

میئر کراچی نے چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔ تاہم، پارکنگ فری کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گداگری کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ اس معاملے کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan