مصطفیٰ کمال نے آج حافظ نعیم کا پی آرو بننے کا باضابطہ اعلان کردیا،ناصر شاہ

سندھ کے حکمران حلقہ بندیوں میں ڈاکہ ڈالتے ہیں ,مصطفیٰ کمال
nasir shah

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حیرت یہ ہے کہ الیکشن کمشنر کو پیپلزپارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہا ہے جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا ،

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے آج حافظ نعیم کا پی آرو بننے کا باضابطہ اعلان کردیا – دونوں کو مبارک ہو ،مصطفیٰ کمال خود کتنی شفافیت والی الیکشن کے ذریعے ناظم بنا تھا اس کی گواہی جماعت اسلامی بھی دیگی سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والا مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکے ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیںمصطفیٰ کمال کو یہ جان لینا چاہیئے کہ کراچی کی عوام کا وہ رجیکٹڈ لیڈر ہے

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ہم مسلسل پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے ریاست پاکستان کو بار بار آگاہ کرتے چلے آ رہے ہیں ملک کے آئندہ آنے والے انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مسلسل پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے مردم شماری میںمیں نے پروف کیا جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے 56 لاکھ لوگوں کا مردم شماری میں اضافہ ہوا ہے کل سے مردم شماری کا آڈٹ شروع ہو گیا ہے ہمیں آڈٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے سندھ کے حکمران حلقہ بندیوں میں ڈاکہ ڈالتے ہیں

Comments are closed.