پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت 23 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی
پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا،گواہ کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی،عدالت نے فوری طور پر گواہ کو کمراہ عدالت سے باہر نکال دیا
عدالت نے 23دسمبر کو مصطفیٰ کمال اوردیگر خلاف مزید گواہ کو طلب کرلیا
واضح رہے کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، افتخار قائم خانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دیگر ملزمان میں محمد داؤد،محمد رفیق،محمد عرفان شامل ہیں،
پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان
نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی