مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عہدہ نہیں تو کیسے نااہل قرا ردیں؟ عدالت نے سلمان مجاہد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 199 پڑھیں بتائیں یہ درخواست کیسے سنیں؟

سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال کو 2002 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں ، تو درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟،جب کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اس وقت اعتراض ہو سکتا تھا،کامیابی کے بعد بھی ٹریبونل میں اپیل ہوسکتی تھی مگر اب وقت نہیں ، ایڈووکیٹ سلمان مجاہد نے کہا کہ پاناما کیس میں مثال موجود ہے،عدالت نے کہا کہ پاناما کیس میں منتخب وزیراعظم اور رکن اسمبلی کیخلاف معاملہ تھا۔

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،عدالت قراردے کہ مصطفی کمال صادق وامین نہیں رہے،عدالت نے کہا کہ جب حلف نامہ جمع کرایا گیا اس وقت چیلنج کرنا چاہئے تھا،وکیل نے کہا کہ مصطفی کمال مختلف عہدوں پررہے مگر درخواست گزار نے کبھی اعتراض نہیں کیا،ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا کہ کبھی ریٹرننگ افسریا ٹریبونل میں کوئی درخواست نہیں دی، درخواست قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے،

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

Leave a reply