وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ان کی فیملی ریئل اسٹیٹ مافیا سے وابستہ ہیں، جس میں جبر، زبردستی اور غنڈہ گردی شامل ہے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس ایرانی صدر کے پاکستان دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جس میں کوئی تحقیق یا ٹھوس مؤقف نظر نہیں آیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر قوم کو لیکچر دیتے ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ ان کی فیملی نے ریئل اسٹیٹ مافیا کیسے قائم کیا اور اس میں کیا طریقے استعمال کیے گئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نہ تو ملکی معیشت پر کوئی سنجیدہ بات کرتی ہے، نہ ہی معاشی اشاریے پیش کرتی ہے۔ ہر بار جب کوئی غیر ملکی سربراہ پاکستان آتا ہے، یہ عناصر ایسی حرکات کرتے ہیں تاکہ ملک کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کو عوام خوش آمدید کہہ رہے ہیں، اور یہ دورہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ حکومت ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کرے گی۔
پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی