مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل ایک بجے اسلام آباد میں پروگرام رکھا ہے جس میں ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری کوئی ذاتی جماعت نہیں ہے، یہ ایک سوچ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پارٹی لانچ کرنے کے لیے مشاورت ہوتی رہتی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے، ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے جماعت میں شمولیت کے لیے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا، جو بھی ہماری سوچ سے مطابقت رکھے گا ہم اس کے ساتھ چل سکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا نظریہ ووٹ کو عزت دو کا تھا جب وہ اس سے ہٹ گئی تو میں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ ’یہ ملک کبھی آئین کے تحت چلا ہی نہیں‘۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہے، اور 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔