مصطفیٰ قریشی شادی کی گولڈن جوبلی پر جذباتی ہو گئے

0
28

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور،سینئیر اور لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی اور لوک گلوکارہ روبینہ قریشی نے شادی کی گولڈن جوبلی کراچی میں منائی اس موقع پر مصطفیٰ قریشی جذبا تی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : اپنی شادی کی گولڈن جوبلی پر مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کا شکریہ جنہوں نے محبت بھرے پیغامات بھیجے
سینئیر اداکار نے کہا کہ جہاں چاہنے والوں کی جانب سے محبت بھرے پیغام دیکھ کر خوشی ہوئی وہاں دکھ اس بات کا ہے کہ کسی حکمران نے مبارکباد کا پیغام نہیں دیا۔

لیجنڈری اداکار نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو فن کاروں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

اداکار مصطفیٰ قریشی نے اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں جو مجھے روبینہ جیسی شریک حیات ملی ہے جس نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا ساتھ دیا ہے روبینہ بہت اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ذمہ دار ماں بھی ہے جس نے بچوں کی بہت عمدہ تربیت کی ہے۔

گولڈن جوبلی تقریب میں فلم اسٹار سنگیتا نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں لیجنڈری فلم اسٹار ندیم، جاوید شیخ، غلام محی الدین، ریما خان اور دیگر ساتھی فن کاروں نے شادی کی گولڈن جوبلی مکمل کرنے پر مصطفیٰ قریشی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

Leave a reply