پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ خود مستعفی ہونے کا فیصلہ صادق سنجرانی کے لئے اچھا ہوگا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا کہ چیئرمین سینیٹ استعفا دیں،ورنہ کل تک چیئرمین سینیٹ ویسےہی جارہے ہیں،بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو نکالنے سے زیادہ نمبرموجود ہیں .
حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟
اپوزیشن کو دئیے گئے ظہرانے میں رضا ربانی نے سینیٹرز کو بریفنگ دی کہ کیسے کل ووٹنگ میں حصہ لینا ہے
عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت
قبل ازیں شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں جمہوریت اورآئین کی فتح ہوگی،اپوزیشن کو سینیٹ چیئرمین کےانتخاب میں واضح اکثریت حاصل ہے ،نمبرز کےمطابق اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ،حکمرانوں کی نیت خراب ہے،وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرزعمل سے بازرہیں .