مستعفی میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کے حوالہ سے نیب کا بڑا اعلان

مستعفی میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کے حوالہ سے نیب کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو کسی انکوائری میں کلیئر نہیں کیا گیا،

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شیخ انصر عزیز کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں، شیخ انصر عزیز کے خلاف نیب راولپنڈ مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، مستعفی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو کسی انکوائری میں کلیئرنہیں کیا گیا،

قبل ازیں نیب نے سابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے خلاف موبائل ٹاورز کے ٹیکس اور اشتہاری بورڈز میں 50 ارب کی کرپشن کے معاملے پر اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔ سابق میئر اسلام آباد کیخلاف اشتہارات، غیرقانونی ٹاورز اور ٹیکس چوری پر تحقیقات جاری ہیں۔ نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ انصر عزیز نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا، سابق میئر اسلام آباد نے 2019 میں مویشی منڈی کی نیلامی رکوائی، مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہونے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو9 کروڑ کانقصان پہنچا۔

نیب ذرائع کامزید کہنا ہے کہ افسرغلام حفیظ اور ہاشم خان نے ٹیکس ریکوری نہیں کی،دونوں افسروں نے جاتے ہوئے ٹیکس ریکارڈ کی فائلیں غائب کردیں، موبائل کمپنیزنے نصب ٹاورز کے ٹیکس کئی سال سے ادا نہیں کئے ،کئی غیرقانونی ٹاورز نصب کرکے سرکاری کو سالانہ اربوں روپے کانقصان پہنچایا،عمارتوں پر آویزاں بورڈز اور اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی چوری ک اانکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جب کہ عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ایم سی آئی کے ترجمان نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے خلاف دو بار ریفرنس دائر کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ دونوں مرتبہ عدالت نے انہیں عہدے پر بحال کیا۔ان کے خلاف نیب میں بھی کرپشن کے کیسز چلے۔ میئر اسلام آباد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مراسلہ یکم اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کیا تھا۔

وفاقی حکومت کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا، میئر اسلام آباد کو ملی اجازت

Comments are closed.