مستقبل کے معمار جوے کی لت میں پڑھائی کی بجائے کمائے پر

0
52

قصور
چونیاں میں مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر ،بچے سرعام جواء کھیلنے لگے
پولیس خاموش تماشائی کئی دنوں سے میڈیا،سول سوسائٹی اور شہریوں کی دہائی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن چونیاں سے چند منٹ کے راستے پر ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو ٹوکن کے نام پر جوا بازی مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر، دس روپے کا ٹوکن کھیلنے سے جیتنے پر سو روپے سے ایک ہزار روپے تک کا کیش دیا جاتا ہے جس سے بچے پڑھائی چھوڑ کر کمائی کے چکر میں
اس ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو جوا خانہ میں ہر وقت شراب، چرس، افیون، اور چرس سے بھرے سگریٹ بھی بڑے دھڑلے سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔تھانہ سٹی چونیاں پولیس یا تو ان جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے ڈرتی ہے یا پھر اپنا حصہ لے کر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈی پی او قصور، آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس ویڈیو گیم کی شکل میں کسینو جوئے کے اڈے اور اس منشیات کے اڈے کو بند کروایا جائے اور کسی نڈر پولیس آفیسر کو چونیاں سٹی میں تعینات کیا جائے تاکہ جو ان منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کی سر پرستی کرنے کی بجائے ان کو بند کروانے کی ہمت رکھتا ہو کیونکہ یہ مستقبل کے معماروں کے مستقبل کا معاملہ ہے اگر ان اڈوں کو بند نا کروایا گیا تو بچے جوے باز، چرسی اور کریمنل ہو بنیں گے جس سے سانحہ چونیاں جیسے واقعات مذید جنم لینگے

Leave a reply