قصور
ہیلتھ و فوڈ اتھارٹی بے خبر ،مستقبل کے معماروں کی زندگیاں داؤ پر ،انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ پاپڑ سلانتی کھانا بچوں کا مشغلہ،سات سال سے بھی کم عمر بچے ،شوگر،دل،جگر،معدہ کی بیماریوں کا شکار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ و فوڈ اتھارٹی خواب خرگوش کے مزے لے کر سو رہی ہے جبکہ مستقبل کے معماروں کو انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ پاپڑ،سلانتی،کرکرے وغیرہ سرعام فروخت کئے جا رہے ہیں جو ذائقے کے اعتبار سے بڑے چٹ پٹے ہیں اس لئے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں مگر ان کے انتہائی مضر صحت مصالحہ جات سے قصور شہر و گردونواح میں سات سال سے کم عمر بچوں میں شوگر،معد،جگر و دل کی بیماریاں پائی گئی ہیں ابھی چند دن قبل ہی قصور کے نواحی گاؤں میں سات سالہ بچی کی شوگر 650 آئی جسے عارف میموریل منتقل کیا گیا اور اب و انسولین سے زندگی گزار رہی ہے جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان مضر صحت مصالحہ جات کی بدولت بچوں میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں جنہیں روکنا بہت ضروری ہے ورنہ نتائج انتہائی خطرناک ہونگے
اہلیان قصور نے ان مضر صحت مصالحہ جات سے پاپڑ سلانتی و کرکرے بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

Shares: