مستونگ میں 10 لاشیں دفنائی گئیں،وہ افراد کون تھے ؟قومی اسمبلی میں میں معاملہ پہنچ گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں عالیہ کامران نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں 10 لاشیں دفنائی گئیں،

عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نہ ہوتا تو یہ معاملہ کبھی سامنے نہ آتا،حکومت نشان دہی کرے کہ وہ افراد کون تھے، حکومت اور ادارے معاملے کی تحقیقات کریں،معاملے پر متعلقہ وزیر ایوان میں رپورٹ جمع کرائیں،

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ توانائی کی شکایات کو قائمہ کمیٹی بھجوانے پر کوئی اعتراض نہیں پینل آف چیئر کے رکن امجد علی خان نے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ، امجد علی خان نے کہا کہ جو احکامات ایوان سے دیئے جا رہے ہیں اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے،اعلیٰ تعلیمی کمیشن بل 2019پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میاں نجیب الدین اویسی نے پیش کی لیگل پریکٹشنرز اینڈ بارکونسلز ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی بحری امور کی پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل پر رپورٹ فہیم خان نے پیش کی ریاض فتیانہ نے دستوری ترمیمی بل2019 پرقائمہ کمیٹی قانون کی رپورٹ پیش کی ٹھیکیداروں کی رجسٹریشن بل 2021بل کی حکومت نے مخالفت کردی

عظمیٰ ریاض نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ ان کے کام پر جوابدہی کی جائے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں کے ایسے معاملات کے لیے الگ سے ادارہ کی ضرورت نہیں، پاکستان انجنیئر نگ کونسل پہلے ہی یہی کام کررہی ہے،

Shares: