لاہور: مشہور ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے آڈیشن سے لے کر آج تک متعدد بار غیر اخلاقی آفرز موصول ہو چکی ہیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری میں غیر اخلاقی مطالبات، ماڈلز کے استحصال اور کام کے بدلے فیور مانگنے کے کلچر پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برے جب کہ محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں۔اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برے جب کہ محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں،شوبز انڈسٹری میں رہنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

سیف علی خان کیس،نئی ویڈیولیک،کرینہ کپور کہاں تھیں،سیف کے جسم پر نشان

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک معروف ہدایت کار نے ان سے ڈرامے کے لیے آڈیشن لیا اور ان کا آڈیشن اچھا ہونے کے باوجود انہیں کاسٹ نہیں کیا کاسٹ نہ کیے جانے کا سبب پوچھے جانے پر ہدایت کار نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے گرین سگنل نہیں دیا، اس لیے آپ کو کاسٹ نہیں کیا جب کہ دوسری لڑکی نے مجھے گرین سگنل دیا، اس لیے انہیں کاسٹ کرلیا آپ اتنی خوبصورت اور پرکشش ہیں، اگر آپ گرین سگنل نہیں دیں گی تو آپ کو کیسے کاسٹ کر سکتا ہوں؟

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اسی ہدایت کار نے مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے کے کچھ دن بعد ہی انہیں کال کرکے کام کے لیے بلالیا،کیونکہ جس لڑکی کو انہوں نے گرین سگنل ملنے پر کاسٹ کیا تھا، انہیں اداکاری نہیں آتی تھی اور ان کے پیسے ضائع ہو رہے تھے، اس لیے انہوں نے انہیں ہی بلالیا۔

اداکارہ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کچھ روز قبل ہی ایک نامور ڈائریکٹر نے میسیج کیا تھا کہ ایک بار صرف مِل لیں، آپ کو 3 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے میں نے پہلی تشہیر سے 20 ہزار روپے کمائے تھے۔

اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ ایک معروف اور بڑی عمر کے ہدایت کار نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی فرمائش کی، مذکورہ زائد العمر شخص نے شادی نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے انہیں میسیجز کیے اور یہ کہ وہ ان سے زائد العمر تھے اور بہت معروف ہیں۔

دوہری شہریت کس کس کی؟ ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب

اگرچہ اریج چوہدری نے بتایا کہ ہدایت کاروں نے ان سے نامناسب مطالبات کیے، تاہم انہوں نے کسی بھی ہدایت کار کا نام نہیں لیا۔

اریج چوہدری نے کہا کہ کراچی شہر دوسرے شہروں کے مقابلے میں بہت مہنگا ہے، کراچی میں کسی اچھی جگہ رہنا بھی بہت مشکل اور مہنگا پڑ جاتا ہے، میں اپنی شخصیت، بیوٹی اور رہن سہن پر ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچ کر دیتی ہوں، اداکاری کے شعبے سے آپ جتنا کماتے ہیں اس سے کہیں زیادہ آپ کا اپنی ذات پر خرچہ ہو جاتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے "دھابیجی اسپیشل اکنامک زون” کا قیام

انٹرویو کے دوران اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی والدہ میرے والد کی رشتے دار ہیں مگر میں نے آج تک اداکار سے کبھی کوئی فائدہ نہیں لیا ہے۔

قبل ازیں نامور اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں کھلے عام لڑکیوں کو ہونے والی غیر اخلاقی آفرز سے متعلق انکشاف کیا تھا،دو دہائیوں سے فیشن انڈسٹری کا حصہ رہنے والی اداکارہ نادیہ حسین نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران انڈسٹری کے تاریک پہلو سے متعلق بات کی تھی۔

پی ٹی آئی کی ملاقات سے گریز پرکمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے،عرفان صدیقی

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں اس وقت ’گِو اینڈ ٹیک‘ کی اصطلاح بہت عام ہے، کام دینے کے بدلے لڑکیوں کا استحصال کیا جاتا ہے، لڑکیوں کو کھلے عام آفرز کی جاتی ہیں، ایسے پروجیکٹس میں معاوضہ بھی اچھا دیا جاتا ہے اور ساتھ میں غیر اخلاقی مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ دو سال قبل تک مجھے تک ایسی آفرز آتی رہی ہیں، پروجیکٹ شیئر کرتے ہوئے مجھے بہترین معاوضے سے متعلق بتایا گیا تھا، بظاہر سب ٹھیک تھا مگر آخر میں انہوں نے کہا کہ آپ کو ’اسپیشل ڈِنر‘ بھی کرنا پڑے گاشوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے غیر اخلاقی مطالبات ہر دور میں کیے جاتے رہے ہیں مگر اب یہ کافی عام ہو گیا ہے میں ایسی ماڈلز کو جانتی ہوں جنہوں نے ایسی آفرز کو قبول کیا، یہ ان کی مرضی ہے، میں کسی کو برا نہیں کہتی، مگر میری اپنی کچھ حدود ہیں۔

سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

Shares: