اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ان شوگر ملز کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کیں۔

ایف بی آر کی فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق، چینی کی غیر قانونی ترسیل میں سرکنڈ شوگر ملز کا کردار سامنے آیا، جس پر ایف بی آر نے کارروائی کی۔ چیمبر شوگر ملز بھی غیر قانونی سپلائی میں ملوث پائی گئی، جس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ڈگری شوگر مل کو پیداواری ڈیٹا چھپانے پر سیل کر دیا گیا، جب کہ جوہر آباد شوگر ملز نے بغیر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے چینی کی ترسیل کی، جس پر اس کے گودام ایف بی آر نے سیل کر دیے۔

اسی طرح تاندلیانوالہ شوگر ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانے پر کارروائی کی گئی۔ المعیز انڈسٹریز یونٹ ٹو کے خلاف غیر قانونی چینی کی پیکنگ پر ایکشن لیا گیا، اور طارق کارپوریشن جڑانوالہ کے خلاف پیداوار کے ڈیٹا میں رد و بدل پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کراچی کی 20 اہم سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد

ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 245 روپے سستا

پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن

ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل اور 1000 ڈرونز داغے گئے

Shares: