قوم کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے متحد، پر امید اور پرعزم رہنا ہوگا،بلاول

0
151
bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں سمیت پوری دنیا کو نئے سال کی مبارک باد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر بلاول زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرانے سال کو الوداع اور سال نو کو خوش آمدید کہنے کے موقعے پر میں پاکستان کے پرعزم و حوصلہ مند عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور دعاگوں ہوں کہ آنے والا نیا سال ہر پاکستان کے ہر گھر میں خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے۔  ہم میں سے ہر ایک کو چیلنجز کا مقابلہ کرکے اپنی قوم کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے متحد، پر امید اور پرعزم رہنا ہوگا۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث ہمیں ایک منصفانہ و خوشحال پاکستان بنانے کے ان کے نامکمل مشن کے لیے غیر متزلزل عزم و حوصلہ دیتی ہے۔  ان کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، اور ان کے حقوق و آزادی کی وکالت کرتی رہے گی۔  انصاف کے متعلق ہماری کمٹمینٹ سرحدوں سے آگے ہے، اور ہم مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے سرگرم عمل رہیں گے جہاں ہر فرد وقار اور امن کے ساتھ رہ سکے،

خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

Leave a reply